تہران(این این آئی)’’تم نے جو کرنا تھا کر لیا اب ہماری باری ‘‘ایران نے امریکہ کیخلاف انتہائی اقدام اٹھا لیا ، بڑا حکم جاری ,ایران نے 15 امریکی کمپنیوں پر اسرائیل کے ساتھ تعاون، دہشت گردی اور خطے کے عدم استحکامات کے الزامات کے تحت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت
خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ان کمپنیوں کے ساتھ کوئی بھی ایرانی کمپنی کسی قسم کا معاہدہ نہیں کر پائے گی اور ان کمپنیوں سے وابستہ افراد کو ملکی ویزا بھی نہیں دیا جائے گا۔ تہران حکومت کے اس اقدام کو فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی میزائل تجربے کے بعد درجنوں ایرانی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔