پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے علاقہ بیرمل میں امریکی ڈرون حملہ، انتہائی مطلوب دہشت گرد قاری یاسین تینوں ساتھیوں سمیت ڈرون حملے میں ہلاک۔تفصیلات کے مطابق قاری یاسین ایف آئی اے کو مطلوب افراد میں سےتھا۔ اس کا تعلق لودھراں سے تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قاری یاسین فاتح جھنگ میں دہشت گردی کی واردات، سول لائنز راولپنڈی حملہ، آر اے بازار راولپنڈی حملہ، راولپنڈی میں سابق صدر پرحملہ، جی ایچ کیو حملہ، سری لنکن
ٹیم حملہ، شجاع خانزادہ، آئی ایس آئی لاہورآفس حملہ، ملتان آئی ایس آئی آفس حملہ، میریٹ ہوٹل حملہ، داتا دربار حملہ سمیت متعدد دہشت گردی کے واقعات مین ملوث تھا۔مارے جانے والے دہشت گرد قاری یاسین کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔ قاری یاسین نے جندللہ، القاعدہ کی مختلف حملوں میں ان کو مدد فراہم کی۔ آئی ڈی ایز اور بم بنانے سمیت مختلف کاموں کا ماہر تھا۔ جبکہ مختلف دہشت گرد گروہوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے تربیت حاصل کی تھی۔