نئی دہلی ( آئی این پی ) بھارت نے ایک بار پھر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ بھارت کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ آزاد کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے جو بھارت کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے ۔ وزارت
دفاع کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستانی فوج نے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کی کوششیں کی ہیں تاہم پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے والی جہادی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی سے گریز کیا ہے ۔ بھارت سمیت بین الاقوامی برادری دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کی حمایت کرتی ہے ۔بھارتی وزارت دفاع کہناتھاکہ پاکستان کبھی بھارت سے مخلص نہیں رہا