افغان صوبے پر قبضے کیلئے طالبان کا دھاوا،شدید لڑائی،بڑی تعداد میں ہلاکتیں

13  مارچ‬‮  2017

کابل(آئی این پی)افغان سیکورٹی فورسز نے طالبان کی مشرقی صوبہ لغمان پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا،جھڑپوں میں اہم طالبان رہنماؤں اور کمانڈروں سمیت 70 جنگجو ہلاک اور50زخمی ہوگئے جبکہ 4سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے ،ادھر جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان لوکل پولیس کے 32اہلکاروں کو طالبان کی قید سے چھڑا لیا گیا۔پیر کو افغان میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز نے طالبان کی مشرقی صوبہ لغمان پر

قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔انسداد دہشتگردی آپریشنزکے دوران بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد طالبان نے صوبے پر قبضے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا ۔صوبائی حکومت کے میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز کی جانب سے صوبائی حکومت کے تعاون سے کی گئی کاروائی کے بعد منصوبے پر عمل درآمد کیلئے تعینات کیے جانے والے طالبان رہنما اور کمانڈر اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے کاروائی کے بعد منصوبے پر عمل درآمد کیلئے تعینات کیے جانے والے طالبان رہنما اور کمانڈر اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ دن پہلے شروع کی جانی والے مشترکہ انسداد دہشتگردی کی کاروائیوں کے دوران 70طالبان جنگجو ہلاک اور50زخمی ہوگئے ۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں متعدد سینئر رہنما اور کمانڈر جن میں خالص،خالد ،جنت گل ،محمد ،اتل عمر زائی اور دیگر شامل ہیں۔آپریشن کے دوران 4سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک اور 8دیگر زخمی ہوگئے ۔ادھر جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان لوکل پولیس کے 32اہلکاروں کو طالبان کی قید سے چھڑا لیا گیا ۔افغان نیشنل آرمی کی 215ویں میوند کور کے جنر ل محمد رسول زازئی نے مقامی پولیس اہلکاروں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغویوں کو ضلع نادعلی کی ایک جیل میں رکھا گیا تھاجنھیں افغان آرمی  نے نائٹ آپریشن کے دوران آزاد کرالیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…