منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم بھارتی ریاست میں بڑی بغاوت،باغیوں نے بھارتی فوجیوں کو چن چن کرمارناشروع کردیا،متعددہلاک و زخمی

datetime 12  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے پور(آئی این پی) بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ما نواز باغیوں کے حملے میں 11 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والے تمام اہلکاروں کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) سے ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندر راج پی نے بتایا کہ دارالحکومت رائے پور سے 400 کلو میٹر دور ما نواز باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے ضلع سکما میں حملہ آوروں نے گھات

لگاکر اہلکاروں پر حملہ کیا۔پولیس کے مطابق ما نواز باغیوں نے پولیس اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا، جب وہ ایک جنگل سے گزر رہے تھے۔آئی جی پی نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے 100 اہلکاروں کو بھیجی تھانے کی حدود میں ایک زیر تعمیر روڈ کی حفاظت کے لیے بھیجا گیا تھا، مگر راستے میں ہی ان پر حملہ کردیا گیا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ما نواز باغیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جلد سکما ضلع کے حالات قابو میں آجا ئیں گے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ما نواز باغی بھارتی پولیس اور فوج سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز پرحملہ کرتے رہے ہیں۔باغیوں نے 2010 میں چھتیس گڑھ میں ہی جنگل سے گزرنے والے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا تھا، جس وجہ سے 75 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ما باغیوں کا مقف ہے کہ وہ قبائلی عوام اور بے زمین کسانوں کے حقوق کے لئے لڑ رہے ہیں،جب کہ حکومت انہیں ملک کی داخلی سکیورٹی کے لئے سنگین ترین خطرہ قرار دیتی ہے۔ماو باغیوں نے 2003 سے مسلح کارروائیاں تیز کی تھیں ہندوستان کی وسطی ریاستیں چھتیس گڑھ، اڑیسا، بہار، جھاڑ کھنڈ، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں ان کے مراکز قائم ہیں۔ما باغیوں کے خلاف حکومت نے بڑے پیمانے پر فوج، پولیس اور خصوصی پیرا ملٹری فورس کے ذریعے آپریشن شروع کر رکھا ہے، مگر تاحال حکومت کو ان کے خلاف مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…