جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کو ’’برکس‘‘ممالک کے اجلاس میں پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی مہنگی پڑ گئی

datetime 12  مارچ‬‮  2017 |

بیجنگ(آئی این پی)چین دیگر ترقی پذیر مماک کی معاونت کے ساتھ برکس پلس کے نام سے نیا اتحاد قائم کرنا چاہتا ہے ۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ دوسرے بڑے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ راوبط بڑھا کر برکس پلس کیلئے طریقہ کار طے کرنے کیلئے گفت وشنید کرے گا ۔ ہم وسیع شراکت داری کے ذریعے اپنے دوستوں میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔چین اس سال برکس کا صدر ہے اور چین ستمبر میں ہونے والے اجلاس کی

صدارت کرے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چین اپنے اتحادیوں کو مدعو کر کے اپنے اثرورسوخ کو وسیع کر نے کی کوشش کر رہا ہے اور اس اقدام سے برکس میں بھارت اور دیگر ارکان ممالک کے کردار میں تبدیلی آسکتی ہے ۔ یاد رہے کہ برکس کلب پانچ ممالک برازیل ، روس،بھارت ، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے ۔ بھارت کے تعلقات اپنے برکس پارٹنرز کے ساتھ بدترین متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ اس کی توسیع کے بعد مسائل پر سے توجہ نہ صرف ہٹے گی بلکہ چین کے لئے سیاسی پلیٹ فارم میں اضافہ بھی ہوگا ۔ چین بیجنگ نواز ممالک جیسے پاکستان ، سری لنکا اور میکسیکو کو مدعو کر سکتا ہے ۔ چین کی دوبچوں کی پالیسی نے قابل ذکر نتائج دیئے ہیں ۔ یہ پالیسی 2020تک چین کے خوشحالی کی نمو میں اضافہ کا باعث ہوگی ۔ چین برکس کو چائنہ سینٹر کی آرگنائزیشن میں تبدیل کر سکتا ہےیہ پالیسی 2020تک چین کے خوشحالی کی نمو میں اضافہ کا باعث ہوگی ۔ چین برکس کو چائنہ سینٹر کی آرگنائزیشن میں تبدیل کر سکتا ہے جیسا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ہے ۔ یاد رہے کہ برکس کا 2016میں اجلاس گوا میں ہوا تھا جس میں بھارت کی طرف سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور پاکستان کو سرحد پار دہشت گرد کہا گیا تھا جبکہ چین نے بھارت کے اس رویہ کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کی ان تمام کوششوں کو ناکام بنایا تھا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…