ممبئی(این این آئی) بھارت ایشیا ء کے بدعنوان ترین ملکوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کرپشن سب سے زیادہ ہے ۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے حالیہ سروے کے بعد مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہردس میں سات افراد رشوت دینے پرمجبورہیں۔ موجودہ حکومت کے دورمیں کرپشن میں
بے پناہ اضافہ ہواہے۔تنظیم کے ترجمان کے مطابق جورشوت دینے کی سکت نہیں رکھتے وہ قانون، تعلیم اورصحت کے شعبوں تک رسائی بھی نہیں رکھ سکتے۔ بھارت میں تعلیم میں 58جبکہ صحت کے شعبے میں 59فیصد کرپشن بڑھی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انہی شعبوں میں بالترتیب 9 اور11فیصد کرپشن ریکارڈ کی گئی ہے-