پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کا جنگی جنون ۔۔بھارت ایل او سی پر کونسا خطرناک امریکی ہتھیار تعینات کرنے جا رہا ہے؟عالمی امن کو خطرہ

datetime 9  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)بھارت مقبوضہ کشمیرمیں پونچھ اور راجوری کے اضلاع میںکنٹرول لائن پر فضائی نگرانی خاص طور پرجاری جدوجہد آزای سے وابستہ لوگوںکی نقل و حرکت کی نگرانی کیلئےامریکی ساختہ ڈرون طیارے تعینات کررہا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہاگیاہے کہ ان ڈرون طیاروں کا ڈیٹا سینٹر سرینگر میں قائم کیاگیا ہے جہاں سےنگرانی اورموصول ہونیوالےاعدو شمار

کیپروسیسنگ کی جائیگی اور فوجیوںکی تعیناتی کیلئے ان کا تبادلہ کیاجائیگا ۔ بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرون طیارے صرف نگرانی کیلئے ہی استعمال کئے جاسکتے تھے تاہم بھارت مسلح ڈرون کے حصول کے ذریعے کنٹرول لائن کے پار علاقوں میں حملے کی صلاحیت بھی حاصل کر سکتا ہے ۔ گزشتہ سال جولائی میں پاکستانی فوج نے آزادکشمیر کے علاقے میں بھارت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔یہ ڈرون فضاسے تصاویر لینے کیلئے استعمال کیاجاتاتھا۔ امریکی ساختہ ڈرون طیارے فضا میں 18گھنٹے تک پرواز کرنے کے علاوہ 35سو پائونڈ وزنی گولہ بارود لے کر 50ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرسکتا ہے ۔ بھارت نے گزشتہ سال جون میں امریکہ سے 22گارڈین ڈرون کی فروخت کی درخواست کی تھی ۔یاد رہے کہ امریکہ نے بھارت کو جدید فوجی ٹیکنالوجی تک رسائی دے رکھی ہے اوراسے میزائل ٹیکنالوجی ریجیم کی رکنیت دینے کی طرفداری کی ہے جس سے امریکی ڈرون طیاروں کی فروخت کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…