ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

انڈونیشیا کے دورے میں سعودی فرماں روا کی شاہانہ آن بان کے چرچے

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(این این آئی)سعودی فرماں رواشاہ سلمان بن عبد العزیز انڈونیشیا کے سرکاری دورے پرپہنچے توان کے ذاتی ملازمین کی تعداد ، قافلے کی شان، پانچ سو ٹن وزنی سامان اورشاہانہ آن بان نے سب کو حیران کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شاہ سلمان دورہ انڈونیشیا میں اپنے ہمراہ چار سو ساٹھ ٹن وزنی سامان لئے جکارتہ پہنچے ۔ اس میں دو مرسیڈیز کاریں اور دو خودکار لفٹس بھی شامل ہیں۔ اس سفر میں شاہ سلمان کے ذاتی ملازمین کی تعداد 620 ہے ۔

اس کے علاوہ 800 سرکاری مندوبین شاہ کے وفد کا حصہ ہیں جس میں25 شہزادے اور متعدد وزراء شامل ہیں ۔ یہ تمام افراد36 فلائٹس کے ذریعے آٹھ دنوں کے دوران انڈونیشیا پہنچیں گے۔انڈونیشیا نے شاہی مہمان اور شاہی مہمانوں کے طعام کیلئے ڈیڑھ سو باورچیوں کی خدمات حاصل کی ہیں ۔ قیام کیلئے پانچ پرتعیش ہوٹلوں میں ٹھہرائے جانے کا بندوبست بھی کیا ہے۔شاہ سلمان 3دن سرکاری ملاقاتیں کریں گے اور پھر5 روز سیاحتی مقام بالی میں گزاریں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…