منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

طالبان نے اہم ترین رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کردی

datetime 27  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی )افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان رہنما اور فرضی گورنر ملا عبدالسلام ہلاک ہوگیا ،طالبان نے اپنے رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کردی ،ادھر جنوبی صوبہ زابل میں فضائی حملے میں القاعدہ کے 2جنگجو مارے گئے ۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے تصدیق کی ہے کہ انکاکمانڈر اور فرضی گورنر ملاعبدالسلام شمالی صوبہ قندوز میں امریکی فورسز کے ڈرون حملے میں مارا گیا ہے ۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ملا عبدالسلام گورنر قندوز ضلع دشت آرچی میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے ۔ترجمان کا کہنا تھاکہ ملا عبدالسلام کی ہلاکت سے ہماری لڑائی متاثر نہیں ہوگی ،طالبان جنگجو افغان حکومت اور غیر ملکی فورسز کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے ۔ اس سے قبل گورنر قندوز اسد اللہ عمر خیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران طالبان کے فرضی گورنر ملا عبدالسلام کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی ۔دریں اثناء قندوزکے 808 ویں سپنزر ریجنل کمانڈر شیر عزیز کاماوال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیٹو فورسز کے ڈرون طیارے نے قندوز کی تحصیل دشتِ آرچی سے منسلک علاقے نہرِ کہنہ میں طالبان کے کیمپ پر بمباری کی۔کاماوال نے کہا کہ حملے میں طالبان کا نام نہادقندوز کا گورنر ملا عبدالسلام ہلاک ہو گیا ۔اس کے علاوہ سلام کے بھائی سمیت 8 عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔کاماوال نے مزید کہا ہے کہ قندوز کے علاقے بز قندھاری میں بھی آپریشن کے دوران 7 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔تاہم طالبان کی طرف سے موضوع سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ادھر جنوبی صوبہ زابل میں فضائی حملے میں القاعدہ کے 2جنگجو مارے گئے ۔ افغان سپیشل فورسز نے اپنے افیشل فیس بک پیج پر جاری بیان میں کہا ہے کہ فضائی کاروائی ضلع ارغندآباد میں کی گئی جس میں دہشتگرد گروپ کا رہنما بھی مارا گیا ۔فضائی کاروائی میں شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…