عدن (آئی این پی )یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ملک کی تعمیر نو کے لئے 10 ارب ڈالر امداد دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدن میں کابینہ کے اجلاس کے دوران عبد ربہ کا کہنا تھا کہ 10 ارب ڈالر میں سے 2 ارب مرکزی بینک کی مدد
اور 8 ارب جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے لئے ہیں۔ منصور ہادی نے کابینہ کو ہدایت کی ہے کہ بنیادی سہولیات مثلا بجلی، پانی، صحت، تعلیم، سڑکیں اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبوں کو ترجیح دی جائے۔ یمنی صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگرد قوتوں کے ساتھ جنگ جاری ہے اور آخر کار فتح حکومت کی ہی ہوگی۔