اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران نے توانائی،بجلی کی فراہمی اور اقتصادی سیکٹرز سمیت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور نکے ایرانی ہم منصب جاوید ظریف کے درمیان تہران میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے اور دو طرفہ تجارتی معاہدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
انہوں نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔مشیر خارجہ نے اپنے دورہ تہران اور وزیر خارجہ جاوید ظریف سمیت سینئر ایرانی حکام کیساتھ ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا لئے ہیں۔مشترکہ تجارتی منصوبوں سے متعلق اجتماعی اقدامات اور تعاون تیز کرنیکی حمایت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان منصوبوں پر عملدرآمد میں تیزی لانا چاہتا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے میں اپنے ملک کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔جاوید ظریف نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین خوشگوار سیاسی تعلقات قائم ہیں۔یرانی وزیر خارجہ نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے میں اپنے ملک کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔جاوید ظریف نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین خوشگوار سیاسی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو توانائی،بجلی کی فراہمی،بنکنگ،کسٹم،کراس بارڈر تبادلوں سمیت اقتصادی سیکٹرز کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ضرور ت ہے ۔