بیجنگ (آئی این پی )پاکستان کے بعد چین بھی ناراض،شمالی کوریا کو بڑا جھٹکا،چین نیبیلسٹک میزائل کے نئے تجربات پر شمالی کوریا سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کوئلے کی درآمد معطل کر دی۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق نئے میزائل تجربات پر شمالی کوریا کا واحد حلیف چین بھی خفا ہو گیا ہے ۔بیجنگ نے پیانگ یانگ پر دبا ڈالنے کے لیے شمالی کوریا سے کوئلے کی درآمد معطل کر دی ہے۔ چینی حکام کا کہنا ہے
کہ یہ پابندی رواں سال کے آخر تک قائم رہے گی۔ کوئلے کی برآمدگی شمالی کوریا کی کمزور معیشت کے لیے اہم سہارا گردانا جاتا ہے۔ بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے کی عالمی برادری نے بھی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی شدید مذمت کی ہے جبکہ مغربی ذرائع ابلاغ کادعویٰ ہے کہ پاکستان بھی شمالی کوریا پر پابندیاں لگانے کی تیاری کررہاہے۔