میونخ(آئی این پی)ایران نے کہا ہے کہ وہ کسی کی دھمکی میں آنے والا نہیں،ہم زور زبردستی کا اچھا جواب نہیں دیتے،ہمیں پابندیاں اچھی نہیں لگتیں لیکن ہم باہمی عزت پر اچھا سلوک کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جاوید ظریف نے جرمنی کے شہر میونخ میں
سکیورٹی کے امور
پر ہونے والی اہم کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ا ن کا ملک کسی کی دھمکی میں آنے والا نہیں۔’ہم زور زبردستی کا اچھا جواب نہیں دیتے۔ ہمیں پابندیاں اچھی نہیں لگتیں لیکن ہم باہمی عزت پر اچھا سلوک کرتے ہیں اور ہم باہمی انتظامات اور قابل قبول صورت حال میں بہت اچھی طرح پیش آتے ہیں۔