واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کوروس سے خفیہ رابطے رکھنے پرتحقیقات کاسامناکرناپڑگیاہے ۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک فلن کے استعفے کے بعدکرملن سے مبینہ روابط پر اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو
امریکی کانگریس کی طرف سے سخت تحقیقات کا سامنا ہے۔ٹرمپ کے مشیر سلامتی پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران روسی خفیہ ایجنسی سے مسلسل رابطہ رکھا۔ امریکی خفیہ اداروں کی مطابق فلن نے امریکی نائب صدر سمیت وائٹ ہاؤس کے سینئرحکام کو بھی گمراہ کئے رکھا۔