جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران نے پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا ، کیا کرنے والا ہے ؟ شاندار رپورٹ

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)کراچی میں متعین ایران کے قونصل جنرل احمد محمدی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کو 3ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے تیار ہے جبکہ قبل ازیں پاکستان ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کر رہا ہے۔ریڈیو تہران کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایران کے اسلامی انقلاب کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک کم خرچ،

 

محفوظ اور موثر ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک پاک ،ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل کے لئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی کے تحت ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کا فروغ ہے جبکہ نہ صرف ایران پاکستان کو،اپنا ہمسایہ بلکہ برادر ملک سمجھتا ہے اور ایران کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو نمایاں اہمیت دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کر رہا ہے جبکہ اس میں 3ہزار میگاواٹ تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ایرانی قو نصل جنرل نے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے دوطرفہ اقتصادی رابطوں میںمزید اضافہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…