واشنگٹن(این این آئی)ٹرمپ نے ٹوئیٹر کے ذریعے امریکی ریٹیل اسٹوروں کی چین کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا ہے۔ اس اسٹور نے فروخت میں کمی کے سبب گزشتہ ہفتے امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا کی کمپنی کے ملبوسات کی فروخت روک دی تھی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں ایوانکا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ’’نارڈسٹورم‘‘کی جانب سے اچھا معاملہ نہیں کیا گیا جو ایک بھیانک امر ہے۔ یہ ریٹیل اسٹور 1901 میں قائم کیا گیا تھا۔ امریکا کی 40 ریاستوں
اور کینیڈا میں اس کی مجموعی طور پر 347 شاخیں ہیں۔دوسری جانب معروف ریٹیل اسٹور کی طرف سے جاری ایک بیانمیں کہا گیا کہ امریکی صدر کی بیٹی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی فروخت روک دینے کا سبب یہ ہے کہ خریداروں نے گزشتہ نومبر میں مطالبہ کیا تھا کہ ایوانکا کے ٹریڈ مارک کی حامل مصنوعات کی فروخت روک دی جائے.. اس واسطے صدر کی بیٹی کو پریشانی محسوس ہوئی اور اس نے اپنے باپ سے شکایت کر ڈالی۔ اس کے بعد ٹرمپ نے تیزی دکھاتے ہوئے ٹوئیٹر کے ذریعے انٹرنیٹ پر ذاتی نوعیت کے ایسے معاملے کو پھیلایا جس کا امریکیوں سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔