اسلام آباد(مانیٹرنگ)افغانستان میں تعینات امریکی اور بین الاقوامی افواج کے امریکی کمانڈر نے روس پر طالبان کی مدد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ نیٹو افواج کو افغانستان میں مزید ہزاروں فوجیوں کی ضرورت ہے۔ امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ
ماہ ٹرمپ نے افغان صدر اشرف غنی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مزید فوجی افغانستان بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے ترجمان شین سپائسر نے کہا ہے کہ امریکی صدر مزید افواج افغانستان بھیجنے سے قبل ملک کے وزیرِ دفاع جیمز میٹِس سے مشورہ کریں گے۔ نیٹو فوجی اتحاد کے قریب 13،300 فوجی افغانستان میں تعینات ہیں جن میں نصف کے لگ بھگ امریکی ہیں، جو طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروہوں کے خلاف افغان فورسز کی مدد کر رہے ہیں۔