جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

اہم طالبان کمانڈرہلاک،امریکہ نے دہشت گردی کے مسئلے پر افغانستان کی حمایت کا اعلان کردیا

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل/برسلز (آئی این پی) افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں اور سیکورٹی فورسز کے آپریشنز میں طالبان کے اہم کمانڈرنجیب اللہ اور 6جنگجوؤں سمیت داعش کے 51شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگے جبکہ انکے اسلحے کو بھی تباہ کردیا گیا،دوسری جانب نیٹو نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغان سیکورٹی فورسز اور حکومت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی اچھا یا برا دہشتگرد نہیں ہوتا دہشتگردی کی لعنت کو مشترکہ کوششوں سے ختم کیا جانا چاہیے۔

بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے اہم کمانڈر سمیت 6جنگجو ہلاک ہوگے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زاک نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون حملہ ضلع گرامسر کے علاقے میں کیا گیا جس میں 6طالبان جنگجو مارے گے جن میں ایک اہم کمانڈر نجیب اللہ بھی شامل ہے ۔گرامیسر ضلع ہلمند کا غیر محفوظ علاقہ ہے جہاں گزشتہ ہفتے سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔ادھر مشرقی صوبہ ننگرہار میں ہونے والے ڈرون حملے میں داعش کے 2جنگجو ہلاک اور 3دیگر زخمی ہوگے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان عطاللہ کھوگیانی نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون حملہ ضلع ہیسکا مینا کے علاقے چہار وازی میں رات گے کیا گیا جس میں داعش کے 2جنگجو ہلاک اور 3دیگر زخمی ہوگے جبکہ انکا اسلحہ بھی تباہ ہوگیا ۔دریں اثناء افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں آپریشن کے دوران داعش کے 43جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران افغان سیکورٹی فورسز کے ضلع آچن ،کوٹ اور رودات میں کیے گے زمینی اور فضائی آپریشن میں داعش کے 43جنگجو ہلاک ہوگے ۔عسکریت پسند دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے میں مصروف تھے ۔

دوسری جانب نیٹو نے افغان قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ برسلز کے دوران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افغان سیکورٹی فورسز اور حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔نیٹو کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل روز گوتیمویلر سے افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے ملاقات کی افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حنیف اتمر نے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو بریفنگ دی ۔دونوں اطراف سے سیکورٹی سے متعلق مسائل اور افغانستان ، خطے میں دہشتگرد گروپوں کی سرگرمیو ں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیٹو کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے علاقائی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ا س سلسلے میں خطے کے ممالک کا تعاون بہت ضروری ہے ۔انکا کہنا تھاکہ کوئی اچھا یا برا دہشتگرد نہیں ہوتا دہشتگردی کی لعنت کو مشترکہ کوششوں سے ختم کیا جانا چاہیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…