بیجنگ(آئی ا ین پی)چین نے امریکہ کی جانب سے ایران اور چینی کمپنیوں کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ میں احتجاج ریکارڈ کرادیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے پیر کومعمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ یک طرفہ طور پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی چین مخالفت کرتاہے ۔
چینی ترجمان نے امریکی کی طرف سے ایران اورچینی کمپنیوں کےخلاف عائد کمپنیوں پرعائد پابندیوں کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ خصوصاایسے حالات میں کہ جب یہ پابندیاں کسی بھی تیسرے فریق کے مفاد کو متاثر کریںقابل قبول نہیں ہیں اورایسی پابندیاں باہمی اعتماد سازی کو فروغ دینے اور عالمی امور کو حل کرنے میں کسی بھی طرح مددگار نہیں ہیں۔امریکہ نے گذشتہ ہفتہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے خلاف متعدد شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ یہ ادارے اور شخصیات ایران کی فوج کی مدد کررہے ہیں۔ان اداروں میں دو چینی کمپنیاں اور تین چینی شخصیات بھی شامل تھیں۔