کیوبیک(این این آئی)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے مسلمان ہم وطنو ںکے غم میں ان کے شریک غم نظر آئے اورآخری رسومات میں شرکت کی۔جرمن ٹی وی کے مطابق کیوبک مسجد حملے میں شہید افراد کی نماز جنازہ میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے شرکت کی اور لواحقین کا غم بانٹا، نماز جنازہ میں کیتھولک، یہودیوں سمیت دیگر کمیونیٹیز کے ہزاروں لوگوں نے بھی شرکت کی۔کینیڈا کے وزیراعظم نے ملک کو نسلی و مذہبی
منافرت سے بچانے اور قوم کو متحد کرنے کا عملی مظاہرہ کیا، گذشتہ روز کیوبک مسجد کے تین شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی، اس موقع پر جسٹن ٹروڈو آبدیدہ بھی نظر آئے۔نماز جنازہ میں عیسائیوں، یہودیوں اور دیگر کمیونیٹیز کے ہزاروں افراد نے شرکت کی، پہلی بار نماز جنازہ مقامی ٹی وی پر بھی براہ راست دکھایا گیا،یاد رہے کہ اتوار کو کینیڈین شہر کیوبک کی مسجد پر فائرنگ میں چھ افراد شہید اور آٹھ زخمی ہوئے تھے۔