بگ تھری کا بت پاش پاش ، آئی سی سی نے بالاخر حتمی فیصلہ سنادیا

4  فروری‬‮  2017

دبئی( آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بگ تھری نظام کو ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے 2017 کے پہلے اجلاس میں آئی سی سی میں بڑے پیمانے پر آئینی اور سرمایے کی تقسیم کے قوانین میں تبدیلی پر اتفاق کیا گیا، بھارت کی ہٹ دھرمی اور دھمکیاں دھری کی دھری رہ گئیں ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی سی سی کے ورکنگ گروپ کی جانب سے آئینی اور مالی معاملات میں تبدیلیوں کی سفارش کی گئی

جس کو آئی سی سی بورڈ نے قبول کرتے ہوئے تبدیلیوں پر غور وخوص اور اراکین کو شامل کرنے کے لیے اپریل میں ہونے والے بورڈ کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے کہا کہ ‘آج آئی سی سی اور کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے’۔ششانک منوہر نے کہا کہ ‘2014 کی قراردادوں کو واپس لینے کے لیے ورکنگ گروپ کی جانب سے منصوبہ پیش کیا گیا جبکہ پیش کیا گیا متبادل آئینی اور مالی ماڈل کو قبول کیا گیا ہے اور اب ہم مل کر اس کی جزیات پر کام کریں گے جس کے بعد اپریل میں حتمی دستخط ہوں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی نئی قیادت کو اس حوالے سے وضاحت اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے مناسب وقت دینے کی اجازت دی جاتی ہے’۔۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…