سرینگر/ نئی دہلی (آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں 2سالوں کے دوران عصمت دری کے 595مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 2سالوں کے دوران 213عصمت دری کے واقعات کشمیر اورلداخ جبکہ 125 جموں میں رجسٹرڈ ہوئے ۔
دوسالوں میں کشمیر اور لداخ میں عصمت دری کے 213مقدمات میں سے 125مقدمات پولیس کی جانب سے 2015میں رجسٹرڈ کیے گئے جبکہ 88مقدمات 2016میں درج کیے گئے ۔193عصمت دری کے مقدمات جموں میں پولیس کی جانب سے 2015میں درج کیے گئے جبکہ 189مقدمات 2016میں درج کیے گئے ۔مقبوضہ کشمیر کے 22اضلاع ہیں جن میں 10،10کشمیر اور جموں اور 2لداغ میں ہیں جہاں اس وقت خاتون وزیراعلی محبوبہ مفتی کی حکومت ہے اور انھوں نے گزشتہ سال4اپریل کو حلف اٹھایا تھا۔مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں سب سے زیادہ عصمت دری کے 30واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔