جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشن کھلے ہیں، ٹرمپ

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشن کھلے ہیں، ایران بیلسٹک میزائل تجربات روک دے ورنہ اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد امریکا کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشن کھلے ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ ایران بیلسٹک میزائل تجربات روک دے ورنہ اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔امریکی صدارتی دفتروائیٹ ہاؤس نے کہاہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل تجربات اور امریکی بحری جہازوں پر حملے قابل قبول نہیں۔ایران کے ان تمام تصرفات پر امریکا خاموش تماشائی نہیں رہے گا بلکہ ایران کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہائوس کے ترجمان شون سپائسر نے ایک بیان میں کہاکہ ایران نے دوبارہ بیلسٹک میزائل تجربہ یا سمندر میں ہمارے جہازوں پرحملے کی حماقت کی تو اس اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔وائیٹ ہاؤس کے ترجمان شون سپائسر نے کہا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر اپنے بیان میں ایران کو متنبہ کرچکے ہیں کہ ایران کے معاندانہ اقدامات پر امریکا خاموش نہیں رہے گا

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…