اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

بھارت میں فسادات شروع ،ہندوانتہاپسندوں کے مسلمانوں پر حملے،صورتحال سنگین ہوگئی

datetime 30  جنوری‬‮  2017 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست گجرات میں گائے کے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد فسادات شروع ہو گئے ٗ مشتعل ہندو انتہا پسندوں نے کئی دوکانوں کو تباہ کر دیا جبکہ پولیس نے انتہا پسند ہندوؤں پر قابو پانے کیلئے آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گجرات کے شہر سورت کے نواحی علاقے گودودارا میں پیش آیا جہاں ایک سڑک سے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد انتہا پسند ہندو مشتعل ہو گئے، مشتعل افراد نے کئی دوکانوں میں توڑ پھوڑ کی، کاروباری مراکز بند کرا دئیے اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ مقامی پولیس حکام کے مطابق پولیس نے مشتعل افراد پر قابو پانے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے 20 شیل فائر کئے۔ پولیس حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے اور علاقے میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…