منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دوسری جنگ عظیم میں یہودیوں کی نسل کشی ’’ہولوکاسٹ‘‘ پر کن مسلمانوں نے انسانیت کی خاطرہزاروں یہودیوں کی جان کیسے بچائی؟

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف غیر ملکی جریدے ’’ٹائم ‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ برے حالات میں اچھے لوگوں کے کارنامےتاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔ ’’ٹائم‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک نمائش میں یہودیوں کے ہولوکاسٹ کے زمانے میں مسلمانوں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ نمائش میں دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں کے قتل عام پر مسلمانوں

کے تاریخی کردار کو سراہا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دوسری جنگ عظیم میں ایک مسلمان خالد عبد الوہاب نے تیونس میں دو درجن سے زائد یہودیوں کی مدد کرتے ہوئے انہیں نازی فوج سے پناہ دی اور ہٹلر کے قہر سے بچایا۔ ایک اور مسلمان شخصیت ایرانی سفیر عبد الحسین سرداری نے نازی فوجیوں کی قید سے فرار ہونے والے ہزاروں یہودیوں کی زندگی بچائیں اور انہیں پاسپورٹ جاری کروائے۔ نمائش میں پیش کی جانے والی کہانیوںمیں بتایا گیا کہ زمین پر بسنے والے انسان دوسرے انسانوں کے تحفظ اور باہمی محبت و یگانگت کیلئے کیسے کردار ادا کرتے ہیں۔ ہولوکاسٹ میں یہودیوں کو نسل کشی سے بچانے کیلئے آج بھی با ضمیر یہودی مسلمانوں کے شکر گزار ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…