پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

مسلمانوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی ۔۔ایران نے امریکہ کو ایسا دندان شکن جواب دیدیا کہ سب دنگ رہے گئے

datetime 29  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے نومنتخب امریکی صدر کے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں پر پابندی کے احکامات کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جب تک ایرانی امریکہ داخل نہ ہو سکیں گے، امریکیوں کے ایران داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، آج جہاں تمام مسلم ممالک سمیت دنیا کا ہر ملک امریکہ کو خوش کرنے / رکھنے کی سر توڑ کوشش کر رہا ہے وہاں

دو ممالک ایسے بھی ہیں جو امریکہ کو کسی خاطر میں نہیں لاتے۔ جن کی غیرت قومی ہی اہم ترین ہے۔شمالی کوریا اور ایران، اپنی مثال آپ یہ دو ہی ایسے ممالک ہیں جو امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔ایسی ہی ایک تازہ مثال تب سامنے آئی جب ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کو ویسا ہی جواب دے گا جیسا کہ امریکہ نے ایرانی شہریوں کے حوالے سے ہتک آمیز فیصلہ کرکے کیا ہے۔بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جب تک امریکہ پابندی نہیں اٹھاتا امریکی شہریوں کی بھی ایران میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو غیر قانونی، غیر منطقی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس نے ایرانی سفارتی مشنز کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ ان ایرانی شہریوں کی معاونت کریں جنہیں امریکہ میں اپنے گھر، ملازمت یا تعلیم کے حصول کے لیے داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ایران میں ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائنز نے ٹرمپ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے بعد سے ہی امریکہ جانے والی پروازوں میں سے

ایرانی شہریوں کو اتارنا شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے امریکا میں تارکین وطن کے داخلے کے پروگرام کو معطل کرتے ہوئے 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…