منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’بھارت میں گائے کو ذبح کیے جانے پر پابندی کا مطالبہ ‘‘

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے پورے ملک میں گائے ذبح کرنے پر پابندی لگا دینے کی ایک قانونی درخواست مسترد کر دی ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دہلی میں سپریم کورٹ نے ایک شہری کی جانب سے د ائر مقدمہ خارج کرتے ہوئےاپنے فیصلے میں کہاکہ کوئی ریاست چاہے تو گائے ذبح کرنے پر پابندی لگا سکتی ہے۔ اور اگر وہ چاہے تو ایسا نہ کرنے کا فیصلہ بھی کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ اس سلسلے میں ریاستی قوانین میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔

یہ مقدمہ گائے ذبح کرنے کے خلاف سرگرم ایک معروف سیاسی کارکن کی طرف سے دائر کیا گیا ، جس نے مطالبہ کیا کہ عدالت عظمیٰ کو پورے بھارت میں گائے ذبح کرنے پر پابندی لگا دینا چاہیے۔اگر عدالت یہ قانونی درخواست منظور کرتے ہوئے پابندی لگا دیتی تو سوا ارب نفوس پر مشتمل اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کے اس دوسرے سب سے بڑے ملک میں گائے کا گوشت کھایا جانا عملاً ممنوع ہو جاتا۔بھارت کے 29 صوبوں میں سے صرف آٹھ ایسے ہیں، جہاں گائے ذبح کرنا، بیف بیچنا اور کھانا قانوناً منع نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…