جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی ریاست میں بغاوت نے سِر اُٹھالیا،مظاہرین اسامہ بن لادن کے پوسٹر اُٹھاکر نکل پڑے، علیحدگی کے حق میں نعرے،متعددزخمی،صورتحال سنگین

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(آئی این پی) بھارت میں جہاں کئی ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں وہیں مودی سرکار کے عوام مخالف فیصلوں کے بعد ریاست تامل ناڈو کے شہری بھی سراپا احتجاج بن گئے اوراس دوران انہوں نے بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے

۔بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلی نے اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے توجہ دلا نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں چنئی میں جلی کٹو رسم کے حامی مظاہرین پر پولیس کی جانب سے کیا جانے والا تشدد ملک مخالف نعروں کی وجہ سے تھا جب کہ مظاہرین نے اسامہ بن لادن کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں بدنظمی کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ غیرسماجی عناصر اور تنظیمیں جلی کٹو رسم کے حامی مظاہرین کو ریاست اور ملک مخالف سرگرمیوں کے لئے اکسا رہی ہیں تاہم اگر پولیس نے زیادتی کی ہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔وزیراعلی نے پولیس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست مخالف نعرے لگیں گے تو اسے دبانے کی کوشش کی جائے گی اور اسی ضمن میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جب کہ مظاہرین کے ررعمل کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ جلی کٹو قدیم بھارتی روایت ہے جس میں ایک بھینسے کو لوگوں کے مجمع میں چھوڑا جاتا ہے اور ایک شخص کو بھینسے کے کوہان پر لپک پر اس کے سینگوں پر لگائے گئے جھنڈے کو اتارنا ہوتا ہے جب کہ بھارتی حکومت نے اس روایت پر پابندی عائد کررکھی ہے جس کے خلاف ریاست تامل ناڈو میں شہری سراپا احتجاج ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…