نئی دہلی (این این آئی ) پاکستان کی خفیہ ایجنسی کیخلاف پروپیگنڈے کا کوئی موقع ضائع نہ کرنے والے بھارت نے اب دعویٰ کیا ہے کہ ہمسایہ ملک سے بھارت میں خودکش کتے بھیجے جارہے ہیں ،بھارتی میڈیانے غیر سنجیدگی کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف زہر اگلا ہے کہ یہاں سے بھارت میں تربیت یافتہ خودکش کتے بھیجے جا رہے ہیں ۔
بھارتی چینل نے دعویٰ کیاکہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے بھارت کو خوفزدہ کرنے کیلئے خودکش جانور داخل کیے ہیں ۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے پاکستان پر جاسوس کبوتر بھیجنے کا الزام عائد کیا تھا اور پھر نام نہاد سرجیکل سٹرائیکس جیسا بھونڈا دعویٰ کیا گیا اور یہ سلسلہ چلتے چلتے اب خودکش جانوروں تک آپہنچا ہے اور بھارت آج تک ان الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے ۔