منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ایران لے جائے جانیوالے روسی خطرناک ہتھیار یوکرائن کے ہاتھ لگ گئے،نیا تنازعہ شروع

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو /کیف(آئی این پی )یوکرین نے ایران جانے والا ایک میزائل بردار طیارہ ضبط کرنے کا اعلان کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی حکام نے اس طیارے کو دارالحکومت کیف کے ژولیانے ائیرپورٹ پر روک لیا ہے۔اس پر روسی ساختہ ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل لدے ہوئے تھے۔روس کی خبررساں ایجنسی انٹرفیکس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کی

سرحدی پولیس نے کیف کے ہوائی اڈے پر ہتھیار برآمد کیے ہیں۔تلاشی کے دوران سترہ ایسے کنٹینر برآمد ہوئے ہیں جن کا پرواز کی کارگو تفصیل میں اندراج نہیں تھا۔ایک یوکرینی ترجمان نے بتایا ہے کہ تین کنٹینروں میں ہلکے وزن کے میزائل چھپائے گئے تھے۔ یہ انفرا ریڈ گائیڈڈ ٹینک شکن میزائل ہیں جبکہ باقی چودہ بکسوں سے طیارے کے فاضل پرزہ جات برآمد ہوئے ہیں۔طیارے کے عملہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہتھیاروں کی موجودگی کے بارے میں لاعلمی ظاہر کی ہے۔عملہ کے ارکان میں ایرانی یا یوکرینی شامل ہیں۔بعد میں یوکرینی حکام نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں ان ہتھیاروں کو ضبط کر لیا ہے۔واضح رہے کہ ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان جولائی 2015 میں طے شدہ جوہری معاہدے کے تحت تہران پر اقوام متحدہ کی عاید کردہ بیشتر پابندیاں گذشتہ سال جنوری میں ختم کردی گئی تھیں لیکن ایران پر ابھی تک اسلحے کی خرید کی پابندی اور دیگر قدغنیں عاید ہیں۔یہ پابندیاں جوہری معاہدے کا حصہ نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…