کابل(آئی این پی)افغانستان میں قومی اتحاد کی حکومت نے نئی امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان پر دہشتگرد گروپوں کی پشت پنائی سے روکنے کیلئے دباؤ بڑھائے ۔افغان ٹی وی ’’طلوع نیوز‘‘ کے مطابق قومی اتحاد کی حکومت نے نئی امریکی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ پاکستان پر افغانستان کے خلاف جنگ کرنے والے دہشتگردوں کی پشت پنائی سے روکنے کیلئے دباؤ بڑھائے۔افغان چیف ایگزیکٹو کے ترجمان کاکہنا ہے کہنئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے افغانستان کے ساتھ مکمل افہام و تفہم کے ساتھ فوجی صورتحال کے حوالے تعاون بڑھانا ضروری ہے ۔
افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ترجمان نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اسکی پاکستان اور افغانستان کیلئے موجودہ پالیسیوں کے سنگین نتائج ہونگے ۔اسلام آباد دہشتگردی کے خلاف اپنے موقف کا جائزہ لینا چاہیے ۔صدارتی ترجمان ہارون چاخانسوری کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران افغانستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات اسٹریٹجک تعلقات اور دو اچھے پارٹنر کی طرح ہیںیہ شراکت داری نئی امریکی انتظامیہ کے تحت مزید فروغ پائے گی اوراسے درست سمت میں منتقل کردیں گے۔