ریاض(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک سعودی شہزادے کو چالیس لاکھ مربع میٹر اراضی کے ایک ٹکڑے پر قابض ہونے سے روک دیا ۔سعودی روزنامے کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک شہزادے نے طائف میں واقع ایک قطعہ اراضی کا مالک ہونے کا دعویٰ کیا تھا لیکن
وہ اسکی ملکیت کے حق میں کوئی بھی دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔اخبار نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ بعد میں یہ پتا چلا تھا کہ یہ زمین حکومت کی ملکیتی ہے اور شاہ سلمان نے اس کے تحفظ کی ضرورت پر زوردیا تھا اور یوں انھوں نے سعودی شہزادے کو اس اس سرکاری اراضی پر قابض ہونے کی اجازت نہیں دی۔