ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اس جنگ میں کون فاتح ہو گا؟ چین نے ٹرمپ کو سخت پیغام دیدیا

datetime 19  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داووس(این این آئی)چینی صدر شی جن پنگ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطت کرتے ہوئے کہاہے کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہو گا، چین اپنی کرنسی کی قدر و قیمت کو کم کرتے ہوئے اپنی تجارتی مقابلہ بازی کو بہتر نہیں بنائے گا، گزشتہ سال پیرس میں تاریخی ماحولیاتی سمجھوتے پر دستخط کرنے والے تمام ممالک اْس سمجھوتے پر قائم رہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی صدرشی نے داووس فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ملک کی زیادہ بڑا عالمی کردار ادا کرنے کی خواہش کا پْر زور انداز میں ذکر کیا،شی نے اپنے خطاب میں کسی بھی ملک کی جانب سے اپنی مصنوعات کو اس طرح سے تحفظ دینے کی پالیسی کو خود کو ’ایک تاریک کمرے میں بند کر لینے‘ کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ اس طرح لوگ خود کو خطرے سے تو محفوظ تصور کرتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ اس طرح وہ خود کو ’روشنی اور ہوا‘ سے بھی محروم کر لیتے ہیں۔
نائب امریکی صدر جو بائیڈن کی موجودگی میں اپنے تقریباً ایک گھنٹہ طویل خطاب میں شی نے کہاکہ تجارتی جنگ میں کوئی بھی فاتح نہیں ہو گا۔شی نے ٹرمپ کی جانب سے بار بار لگائے جانے والے الزام کے جواب میں کہا کہ چین اپنی کرنسی کی قدر و قیمت کو کم کرتے ہوئے اپنی تجارتی مقابلہ بازی کو بہتر نہیں بنائے گا۔ ساتھ ہی شی نے گزشتہ سال پیرس میں تاریخی ماحولیاتی سمجھوتے پر دستخط کرنے والے تمام ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ اْس سمجھوتے پر قائم رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…