ڈیووس/ریاض(آئی این پی )اگر پوچھا جائے کہ کیا ہمیں بھروسہ ہے کہ ایران نے جوہری اسلحہ بنانے کا تجربہ نہیں کیا؟ تو میرے خیال میں ہم اس کا بھروسہ نہیں ہے۔سعودی وزیر خارجہ کا اعلان،سعودی عرب نے آستانہ مذاکرات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایران کو دہشت گردوں کی معاونت اور علاقائی ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کا قصور وار قرار دیدیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ڈیوس میں منعقدہ 47 ویں عالمی اقتصادی فورم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیری نے کہا ہے کہ سعودی عرب رواں مہینے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں متوقع مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ایران کو دہشت گردی کے ساتھ تعاون کرنے اور علاقائی ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کا قصور وار ٹھہراتے ہوئے جبیری نے کہا کہ ایران کے 12 سال تک یورنئیم کو افزودہ کرنے اور اسکے پاس اس طاقت کی موجودگی پر سعودی عرب اور دیگر متعدد ممالک کو اندیشوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا اگر پوچھا جائے کہ کیا ہمیں بھروسہ ہے کہ ایران نے جوہری اسلحہ بنانے کا تجربہ نہیں کیا؟ تو میرے خیال میں ہم اس کا بھروسہ نہیں ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ دنیا ، دہشت گردی کی پشت پناہی، بیلسٹک میزائل سمجھوتے کی خلاف ورزی اور علاقائی ممالک کے داخلی معاملات میں دخل اندازی جیسے موضوعات میں ایران سے حساب لینے میں سنجیدگی سے کام لے گی ۔