جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اربوں ڈالر کا نیامعاہدہ،سعودی عرب نے تاریخ رقم کردی

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب کی فضائی کمپنی ’فلائی ناس‘ نے طیارے بنانے والی یورپی کمپنی ایئربس سے 80 اے 320 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی کمپنی اور سعودی فضائی کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط ریاض میں ہوئے۔فلائی ناس کے چیئرمین عائد الجیاد نے اس موقع پر اپنے خطاب میں بتایا کہ معاہدے کے تحت فلائی ناس 80 اے 320 طیارے حاصل کرے گی جبکہ اضافی طور پر 40 چھوٹے و درمیانی طیاروں کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔

ناس ہولڈں گ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بندر الموہنا اور یورپین ایرواسپیس کمپنی کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ فواد عطار نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس معاہدے کی مالیت 8.6 ارب ڈالر ہے جبکہ بندر الموہنا کا کہنا ہے کہ فلائی ناس کے لیے نئے طیاروں کی خریداری کا معاہدہ وقت کی ضرورت تھا تاکہ کمپنی مارکیٹ میں بہتر طریقے سے اپنا کردار ادا کرسکے۔انہوں نے بتایا کہ طیاروں کی فراہمی کا عمل آئندہ برس تک شروع ہوجائے گا جو کم سے کم 2026 تک جاری رہے گا۔دوسری جانب ایئربس کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس نے 80 نئے طیاروں جبکہ 20 موجودہ طیاروں کی تجدید کا معاہدہ کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران نے بھی عالمی پابندیوں ختم ہونے کے بعد یورپی کمپنی ایئربس سے پہلا مسافر طیارہ حاصل کیا تھا۔ایران نے 2015 میں جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کے بعد ایئربس کو 189 نشستوں پر مشتمل 100 نئے اے 320 طیاروں کا آرڈر دیا تھا جنہیں وہ اپنی قومی فضائی کمپنی ایران ایئر میں استعمال کرے گا۔ اس سلسلے میں ایئربس نے پہلا اے 320 طیارہ ایران ایئر کے حوالے کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…