جے پور/نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سرحد پار سے ممکنہ مداخلت کے خدشے کے پیش نظر راجستھان میں الرٹ جاری کردیا گیا ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سرحد پار سے ممکنہ مداخلت کے بارے میں آگاہ کیا ہے جس کے بعد ریاست راجستھان میں سیکورٹی الرٹ کردی گئی ۔ڈائریکٹر جنرل پولیس منوج بھٹ کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے درانداز بھارت میں داخل ہوسکتے ہیں جس پر الرٹ جاری کیا گیا ہے اور سرحدی اضلاع کے ایس پیز کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔انکاکہنا تھاکہ پولیس افسران کو حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ڈی جی پی کا کہنا ہے کہ سرحدی اضلاع کے ایس پیز اس حوالے سے اجلاس منعقد کررہے ہیں۔