چنئی(این این آئی)انڈیا کی ریاست تمل ناڈو کے دارالحکومت چینئی کے بین الاقوامی فلمی میلے کے دوران قومی ترانہ بجنے کے دوران کھڑے نہ ہونے پر تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار شدگان میں کالج کی ایک طالبہ اور ان کی ماں بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شہر کے ایک مال میں واقع تھیئٹر میں پیش آیا جہاں قانون کی طالبہ شریلا، ان کی ماں اور کیرالہ سے آنے والے بجان کے وندو ایک بلغارین فلم گلوری دیکھنے گئے تھے۔شریلا کا کہنا تھاکہ ہم پر اعتراض کرنے والے کچھ لوگ مجھ سے اور میری ماں سے تو درخواست کر رہے تھے لیکن ونود کے ساتھ انھوں نے زبردستی کی۔شریلا اور ونود کے مطابق معاملہ اس وقت شروع ہوا جب کچھ لوگوں نے ترانے کے دوران ان کے نہ کھڑے ہونے پر اعتراض کیا جس کے بعد فلمی میلے کا اہتمام کرنے والے کچھ لوگ آئے اور ان سے باہر نکلنے کو کہا گیا۔انھوں نے کہاکہ کچھ دیر بعد تین پولیس اہلکار آئے اور ہم تینوں کو تھانے لے کر گئے لیکن کیس درج کرنے کے بعد انھوں نے ہمیں جانے دیا کیونکہ پولیس نے جس دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اس میں ہمیں تبھی گرفتار کیا جا سکتا تھا جب ہم دوسرے لوگوں کو کھڑے ہونے سے روکتے۔شریلا نے بتایا کہ میں اصول کے تحت کھڑی نہیں ہوئی کہ قومی ترانے سے حب الوطنی کا جذبہ نہیں جاگتا۔ مجھے سپریم کورٹ کا حکم ظالمانہ اور سفاکانہ لگتا ہے۔اس واقعے کے بعد ونود نے بھی بعض ان لوگوں کے خلاف حملہ کرنے کی شکایت درج کروائی جنھوں نے ان کا شناختی کارڈ چھیننے کی کوشش کی اور ان کے ساتھ دھینگا مشتی کی۔فلمی میلے کے ڈائریکٹر ای تھنگراج کا کہنا تھا کہ تینوں افراد کو خود پولیس تھیئٹر سے تھانے لے کر گئی تھی اور میلے کا اہتمام کرنے والوں میں سے اس میں کوئی شامل نہیں تھا۔انھوں نے بتایا کہ انھیں اطلاع ملی ہے کہ ناظرین کے دو دھڑوں کے درمیان گرما گرمی ہوئی تھی۔
بھارتی شہریوں کی وطن سے محبت کی داستان ۔۔ اپنے قومی ترانے کے بارے میں آج وہ کیا کہتے ہیں ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































