منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سوئٹزرلینڈ کی عدالت نے ایسا شرمناک فیصلہ سنا دیا کہ مسلمان فیصلہ کے آگے بے بس ہو گئے

datetime 12  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باسل( آن لائن )سوئٹزرلینڈ نے یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق (ای سی ایچ آر) میں ایک کیس جیت لیا ہے، جس کے تحت مسلمان والدین اپنی بیٹیوں کو تیراکی کی کلاسز کے لیے مخلوط سوئمنگ پول میں بھیجنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق 7 ججوں پر مشتمل ایک پینل نے قرار دیا کہ اگرچہ اس سے مذہبی آزادی میں مداخلت ہوئی ہے تاہم اس اقدام کا مقصد بچوں کو معاشرے میں ایک دوسرے سے گھلنے ملنے میں مدد دینا ہے۔واضح رہے کہ باسل سے تعلق رکھنے والے سوئس-
ترکش والدین عزیز عثمان اوگلو اور سہابت کوزیباش نے اس حوالے سے عدالت سے رجوع کیا تھا، جنھوں نے اپنی بیٹیوں کو مخلوط سوئمنگ پول میں بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔باسل کے محکمہ تعلیم کے حکام نے مذکورہ والدین کو مشورہ دیا تھا کہ بچیوں کو تیراکی سے روکنے پر ان پر ایک ہزار سوئس فرانک تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، تاہم بچیوں کے اسکول کی جانب سے ثالثی کوششوں کے باوجود بھی انھوں نے تیراکی کی کلاسز میں حصہ نہیں لیا تھا۔جس کے بعد لڑکیوں کے والدین پر جرمانہ عائد کردیا گیا تھا۔
مذکورہ جوڑے نے عدالت سے رجوع کیا، تاہم ان کی اپیل کو مسترد کردیا گیا جبکہ سوئٹزرلینڈ کی وفاقی عدالت نے 2012 میں ان کی اپیل خارج کردی تھی۔جس کے بعد اس جوڑے نے یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق سے رجوع کیا اور دعویٰ کیا کہ ان کی بچیوں کو مخلوط سوئمنگ پول میں بھیجنا یورپین کنونشن برائے انسانی حقوق کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے۔
تاہم ای سی ایچ آر نے جوڑے کی درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ یہ مذہبی آزادی کے خلاف نہیں ہے۔فیصلہ دینے والے پینل میں سوئس، سوئیڈش، ہسپانوی، سربین اور چیکو سلاویا سے تعلق رکھنے والے ججز شامل تھے، جنھوں نے فیصلہ دیا کہ اگرچہ مذہبی آزادی میں کچھ حد تک مداخلت ہوئی ہے، تاہم یہ اْس اقدام کا حصہ ہے جس سے غیر ملکی طلبہ خود کو دوسرے طلبہ سے الگ تھلگ نہیں سمجھیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…