اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ملازمت کیوں چھوڑی؟سعودی عرب میں چارپاکستانیوں کے ساتھ وہ ہوگیا جس کا کبھی سوچابھی نہ ہوگا،افسوسناک واقعہ

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )روزگار کی تلاش میں سعودی عرب جانیوالے چار پاکستانی پردیس میں رل گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چکوال اور اٹک کے رہائشی عمراقبال، ارشد محمود،طارق رحمان اورعبداللہ کو ملازمت چھوڑنے پر کفیل نے جیل بجھوا دیا۔ چاروں پاکستانی حکومت کی مدد کے منتظر ہیں۔ اٹک اور چکوال کے رہنے والے چار افراد چند سال قبل روزگاہ کے حصول کے لئے سعودی عرب گئے اور وہاں کفیل کے پاس ڈرائیور کی نوکری کرنے لگے۔

چند ماہ گزرنے کے بعد وطن کی یاد ستائی تو تمام افراد کی واپس آنے کا فیصلہ کیا اور ملازمت چھوڑ دی۔ دخیل اللہ نامی کفیل نے مقررہ مدت سے پہلے نوکری چھوڑنے پر چاروں پاکستانیوں کو مقدمے میں پھنسا کر جیل بھجوا دیا۔ اٹک اور چکوال کے رہائشی سعودی شہر الباحہ کی جیل میں قید ہے۔ سعودی جیل میں قید عمراقبال کے بہنوئی کا کہنا ہے عمر گھر کا واحد کفیل ہے۔ سعودیہ میں قید عمر اقبال کا کہنا ہے ہمیں سعودی عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا۔یہاں برا حال ہے، کھانا بھی وقت پر نہیں دیاجاتا۔پاکستانی حکومت رہائی کیلئے اقدامات اٹھائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…