نئی دہلی (این این آئی)حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے متنازع ہندو قوم پرست ساکشی مہاراج کے خلاف مسلم مخالف بیان دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ساکشی مہاراج نے میرٹھ میں منعقدہ ہندوؤں کے مذہبی اجتماع میں اپنے ایک بیان میں بظاہر مسلمانوں کو آبادی میں اضافے کی وجہ قرار دیا تھا۔ساکشی مہاراج کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جن میں سیکشن 298 بھی شامل ہے جس کے تحت کوئی شخص اپنے الفاظ یا عمل کے ذریعے جان بوجھ کر کسی شخص کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے اور اسے سزا دی جائے گی۔ساکشی مہاراج نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ4 بیویاں اور 40 بچے رکھنے والے بھارت کی آبادی میں اضافے کے ذمہ دار ہیں اور آبادی ہندوؤں کی وجہ سے نہیں بڑھ رہی۔بی جے پی کے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر ہم آبادی میں واقعی قابو پانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے سخت قوانین بنانے ہوں گے ٗسیاسی جماعتوں کو اپنی قد سے اونچا ہوکر ملک کی خاطر فیصلے کرنے ہوں گے۔