برلن(آئی این پی) جرمن پراسیکیوٹر نے ایرانی خفیہ ادارے کیلئے جاسوسی کرنے والے پاکستانی شہری پر فردِ جرم عائد کردی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جرمن پراسیکیوٹر نے ایرانی خفیہ ادارے کیلئے جاسوسی کرنے والے پاکستانی شخص پر فردِ جرم عائد کردی ہے ۔
وفاقی پراسیکیوٹر کے مطابق 31 سالہ شخص جس کا نام سید مصطفی ایچ بتایا گیا، 2011 سے ایرانی خفیہ ادارے سے رابطے میں تھا۔ جرمن عدالت کی جانب سے جاری بیان میں پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مصطفی نامی شخص نے جولائی 2015 میں جرمن-اسرائیل تعلقات کو فروغ دینے والے گروپ کے سابق سربراہ کی جاسوسی کا آغاز کیا۔مجرم پر مذکورہ سابق سربراہ کی معلومات فراہم کرنے کے عوض رقم وصول کرنے کا الزام تھا۔مشتبہ شخص کو اگر جاسوسی کا مجرم قرار دے دیا جاتا ہے تو اسے 5 سال قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔