انقرہ(این این آئی)ترکی کے شہر استنبول میں نئے سال کی تقریبات کے دوران ایک نائٹ کلب پر داعش کے حملے میں ہلاک ہونے والی ایک لبنانی عورت نے وطن سے روانگی سے قبل فیس بک پر ایسی تحریر پوسٹ کی تھی جس میں اپنی موت کی پیشین گوئی کر دی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریتا شامی کی والدہ سرطان کے مہلک مرض کا شکار ہوکر چار ماہ قبل جان کی بازی ہار گئی تھیں۔
اس نے فیس بک پر لکھا،امید ہے ہم ترکی میں بھرپور مزہ کریں گے، البتہ بدترین وقوعہ یہ ہوسکتا ہے کہ میں ایک بم دھماکے میں ماری جاؤں گی اور ماں کے پیچھے چلی جاؤں گی۔ریتا نے فیس بک پر موت سے متعلق ایک نظم بھی پوسٹ کی تھی اور اس میں لکھا تھا:” وہ ہمیشہ یہاں موجود ہیں اور وہ ہمیشہ ہمارے درمیان اور ارد گرد موجود ہیں۔ اس نے متعدد دوسری پوسٹوں میں اپنی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔
’’میں ایک بم دھماکے میں ماری جاؤں گی‘‘ترکی نائٹ کلب میں ماری جانیوالی عورت نے اپنی موت کے بارے میں پیشین گوئی کب کی؟
3
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں