کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبے سرپل کے علاقے لتی میں شوہرکی اجات کے بغیرخاتون کوگھرسے باہرجانے پراس کاسرقلم کردیاگیا۔
ایک غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قتل کی گئی خاتون کی عمر30 سال جبکہ اس کاشوہرایران میں رہائش پذیرہے اور اس کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔جمعرات کے روزاس کو گھرکے باہرقتل کردیاگیا۔
افغان پولیس کے مطابق خاتون کے قتل میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ادھرافغان حکام کاکہناہے کہ خاتون کوطالبان نے گھرکے کسی مرد کے بغیرباہرنکلنے پرقتل کیاہے جبکہ دوسری طرف طالبان نے حکومت کے ان الزامات کوردکردیاہے ۔