ماسکو(آئی این پی)روسی صدرنے شام میں روسی افواج کی تعداد میں کمی کااعلان کردیاہے،شام میں حکومت اوراپوزیشن جماعتوں میں جنگ بندی کامعاہدہ طےپاگیا،جس کے بعدشام کی سرکاری فوج نے بھی جنگ بندی پرپابندی سےعمل کرنےکااعلان کیاہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادی میرپیوٹن کاکہناہے کہ شامی حکومت اورباغی گروہ شام امن مذاکرات شروع کرنےپررضامند ہوگئے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق شامی جنگ بندی کےمعاہدےمیں روس اورترکی ضامن ہیں۔ شامی اپوزیشن اتحاد نےسیزفائرڈیل کی حمایت کردی۔شامی فوج آج رات 12بجےسےفوجی آپریشنز روک دےگی۔ روسی وزیر دفاع کاکہناہے کہ جنگ بندی پرعمل درآمد آج رات سے شروع ہوجائے گا۔جنگ بندی کے معاہدے پر7اپوزیشن جماعتوں نے دستخط کیے۔