واشنگٹن / تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پابندیوں سے واگزار کرائی گئی رقوم کو دہشت گردی کی پشت پناہی کے مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے ٗ ایران نواز جنگجوں کو اسلحہ، گولہ بارود اور میزائل فراہم کیے جاتے ہیں۔
امریکی فوج کے چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈانفورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے ذریعے چھڑائے پیسے اپنے عسکری نیٹ ورک کو مضبوط بنانے میں صرف کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر سمجھوتے کے بعد ایران کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کیے گئے اور یہ ساری رقم اسلحہ کے حصول اور اس کی تیاری پر صرف کی گئی۔ ا
س کے ساتھ ساتھ میڈیا رپورٹس میں یہ خبریں بھی مسلسل آتی رہی ہیں کہ ایران چھڑائی گئی رقوم کو عراق، شام اور یمن میں اپنے کٹھ پتلی عناصر کو فراہم کررہا ہے۔