جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

چین اورپاکستان ملکر ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی کررہے ہیں،بھارت تلملا اُٹھا،مذاکرات پر مشروط آمادگی کا اعلان

datetime 24  دسمبر‬‮  2016 |

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے ایک مرتبہ پھر چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پراپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کشمیر میں تعمیر کیا جارہا ہے جو ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اس پر شدید تحفظات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ کا میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھاکہاقتصادی راہداری منصوبہ کشمیر میں تعمیر کیا جارہا ہے جو ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اس پر شدید تحفظات ہیں۔ نئی دہلی نے پاکستان اور چین کی حکومتوں کے ساتھ اپنے خدشات سے کا اظہار کیا ہے ۔سی پیک منصوبہ بھارتی خودمختار علاقے سے ہوکر گزرتا ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل بھی چین پاکستان اقتصادری راہداری منصوبے پر اعتراضات اٹھا چکا ہے تاہم پاکستان اور چین کی طرف سے ہمیشہ ان اعتراضات کو مسترد کردیاگیا۔ بھارت نے کہا ہے کہ مذاکرات سے کبھی انکا رنہیں کیا پاکستان کے ساتھ کسی بھی معاملے پر دوطرفہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن پاکستان کو مذاکرات کیلئے ساز گار ماحول کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکا س سوراپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے کبھی بھی پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کیا لیکن پاکستان اس کیلئے پرامن ماحول کو یقینی بنائے ،پاکستان کودہشتگردی کی حمایت ترک کرنے کی ضرورت ہے ۔وکا س سوراپ نے الزام لگایا کہ کنٹرول لائن پر سرحد پار سے آئے روز ہمارے فوجیوں پر حملے کیے جارہے ہیں اور ہر دوسرے روز دراندازی کے واقعات ہورہے ہیں۔ا یسا ماحول پید ا کیا جانا چاہیے جہاں تشدد اور دہشتگردی کی مدد نہ کی جاتی ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…