اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

جرمنی میں حملہ ،ڈونلڈٹرمپ نے مسلمانوں کوایک بارپھراپناپراناچہرہ دکھادیا،اپناخطرناک پلان سامنے لے آئے

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا(آئی این پی) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی اور ترکی میں ہونے والے حملوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر مسلمانوں کے لئے سخت قوانین متعارف کرانے کا واضح عندیہ دے دیا ۔فلوریڈا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلمانوں پر پابندی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تاریخ نے ہمیشہ مجھے 100 فیصد درست ثابت کیا، جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت ہی افسوسناک ہے اور آپ لوگوں کو میرا پلان اچھی طرح معلوم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں کرسمس مارکیٹ میں ہونے والا حملہ انسانیت پر حملہ ہے اور ایسے حملوں کو جلد روکا جانا چاہیئے۔

امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ جنوری میں امریکی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے کے حوالے سے سخت قوانین نافذ کریں گے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل جرمنی میں ہونے والے ٹرک حملے کے بعد اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ داعش اور اسلامی شدت پسند تنظیمیں عالمی جہاد کے منصوبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں عیسائیوں کو قتل کر رہی ہیں اور ان کی عبادت گاہوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ہفتے یورپ میں ہونے والے پٴْرتشدد حملے یہ ’ثابت کرتے ہیں‘ کہ وہ ’درست‘ سوچ رکھتے ہیں۔ اگلے ماہ جب وہ اختیارات سنبھالیں گے، مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے کے سلسلے میں سخت چھان بین کا نظام لے کر آئیں گا۔اْنھوں نے تشدد کے حالیہ واقعات کو انسانیت کے خلاف حملہ قرار دیا اور کہا کہ اسے روکنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…