چائی چوانگ (آئی این پی )چین نے شمالی مغربی چین کے صحرائے گوبی میں علی الصبح 3:22بجے چایو چوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 2-ڈی راکٹ کے ذریعے کاربن ڈائی آکسائیڈ مصنوعی سیارہ چھوڑ دیا ، چین جاپان اور امریکہ کے بعد اپنے ہی مصنوعی سیارے کے ذریعے زہریلی گیسیں مانیٹر کرنیوالا تیسرا ملک ہے ۔چینی سائنس اکیڈمی کے مائیکرو سیٹلائٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ٹان سیٹ کے چیف ڈیزائنر ین جین شان نے کہا کہ 620کے جی وزنی مصنوعی سیارہ ٹان سیٹ زمین سے قریباً 700کلومیٹر بلندی پر سورج کے بیک وقت مدار میں بھیجا گیا ، یہ مصنوعی سیارہ ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ (سی او 2) کی مرکزیت، ڈسٹری بیوشن اور آمدو رفت کو مانیٹر کرے گا ، یہ مصنوعی سیارہ ماحولیاتی تبدیلی کو سمجھنے میں مدددے گا اورچینی پالیسی سازوں کو آزادانہ ڈیٹا فراہم کرے گا ، اپنے تین سالہ مشن کے دوران ٹان سیٹ ہر سولہ روز بعد عالمی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح کا تفصیلی جائزہ لے گا ۔