بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

راج کپور نے رشی کپور سے ایک فرضی شادی کروانے کا کہا، تاکہ میں۔۔۔اداکارہ سنگیتا کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 20  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے فنی سفر کے دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات سے پردہ اٹھایا ہے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے ماضی کی کئی یادیں تازہ کیں، جن میں بھارتی فلم نگری کے مشہور چہروں سے وابستہ قصے بھی شامل تھے۔سنگیتا نے بتایا کہ بولی ووڈ کے لیجنڈری اداکار و فلم ساز راج کپور نے ایک فلمی میلے کے دوران انہیں بھارت میں کام کی پیشکش کی تھی۔ یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ تاشقند فلم فیسٹیول میں اپنی فلم کی نمائش کے لیے موجود تھیں۔

سنگیتا کے مطابق، راج کپور انہیں اپنی فلم پریم روگ میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ تاہم اس دور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث پاکستانی فنکاروں کے لیے بھارت جا کر کام کرنا آسان نہ تھا۔اداکارہ نے انکشاف کیاکہ راج کپور نے رشی کپور سے ایک فرضی شادی کروانے کا کہا، تاکہ میں بھارت میں سکون سے کام کر سکو لیکن میں نے انکار کردیا۔ سنگیتا نے بتایا کہ اس وقت ان کی عمر بہت کم تھی۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ملک میں ہی اچھی فلموں میں کام کرنا چاہتی تھی۔انٹرویو میں سنگیتا نے بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کی جانب سے ملنے والی پیشکش کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہیش بھٹ نے انہیں بھارت آ کر ایک فلم کی ہدایت کاری کی پیشکش کی تھی کہ کہانی اور میوزک سب تیار ہیں، آپ بس آ کر فلم ڈائریکٹ کر دیں، سنگیتا نے بتایا، لیکن میں نے انکار کر دیا کیونکہ میں بطور ڈائریکٹر اپنی پسند کی کہانی اور موسیقی پر کام کرنا چاہتی ہوں، نہ کہ کسی کے تیار کردہ منصوبے پر۔سنگیتا نے کہا کہ انہیں ماضی میں کئی بار بھارت سے کام کی آفرز ملیں، مگر انہوں نے ہمیشہ پاکستان میں ہی کام کرنے کو ترجیح دی۔ ان کا کہنا ہے کہ، میں نے ہمیشہ چاہا کہ میرا نام اور میری پہچان پاکستان کی فلم انڈسٹری سے وابستہ رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…